جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن مٹھائیوں کی تقسیم ،ڈھول کی تھاپ پر کارکنان کا رقص

جے آئی ٹی کی رپورٹ سے شریفوں کی شرافت ختم ہوچکی ہے کرپشن کرنیوالے اب اڈیالہ میں ہونگے ،حلیم عادل شیخ

منگل 11 جولائی 2017 23:08

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن مٹھائیوں کی تقسیم ،ڈھول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے آنے بعد کارکنان کا جشن مٹھائیاں بانٹی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ ، راجہ اظہر ، گل نمروز خان اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ حلیم عادل شیخ نے پانامہ وین کے ذریعے مختلف ہوٹلوں دکانوں بازاروں میں جاکر عوام کو جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے آگاہی دی ۔

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ساری کرپشن سارے جرم حکمران جماعت پر ثابت ہوچکے ہیں پوری قوم کو تو پہلے سے ہی پتہ تھا کہ شریف خاندان چور ہے مگر چور خد نہیں مان رہے تھے چوری اور سینہ زوری کاکام کیا ہوا تھا مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا انشاء اللہ فیصلے سے تحریک انصاف کی جیت ہوگی ہم ہر گلی محلے میں جاکر منادی دیں گے گلی گلی میں شورہے نواز شریف چور ہے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کو بے نقاب کرکے 20کروڑ عوام کو تحفہ دیا ہے شریف خاندان کی کرپشن اور موٹو گینگ ان کے درباری وزراء جو کہتے تھے کے نواز شریف صادق و امین ہیں آج پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ اس کا کیا حال ہوا ہے حکمران خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں لندن فلیٹس اور کمپنیوں کی مالک بھی مریم نواز ہیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا وقت چلا گیا اللہ نے ان کی اصلیت عوام کو پر پوری دنیا کو دکھادی نواز خاندان پوری دنیا میں ملک کے لیے بدنما داغ بن چکا ہے ہم چھوٹے علاقوں میں جاکر لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جانا سب کا حق ہے مگر جس طرح ایک درباریوں کا ٹولا غلیظ زبان استعمال کررہا ہے اداروں اور جے آئی ٹی کو دھمکا رہا ہے قوم سب دیکھ رہی ہے ان سے وہ حالت ہوگی کے یہ اپنے گھروں میں بھی نہیں جاسکیں گے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء راجہ اظہر نے کہا کہ آج کا دن ہماری اس محنت کا نتیجہ ہے جو عمران خان کہتے آرہے ہیں آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے اللہ پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور چور وزیراعظم کا منہ کالہ کردیا ہے میں جے آئی ٹی میمبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے پریشر کے بعد بھی کسی دبائو میں آئے بنا اصلیت سامنے لائے ہم جس غلامی میں موجود تھے اس غلامی سے چھٹکارے کا دن آگیا ہے ، نئی پاکستان کی تکمیل کا خواب پورا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، مریم نواز ہماری بہن ہیں مگر انہیں اپنے ملک کا نہیں اپنی جائیداد کا خیال ہے جو کہتی ہیں کہ ہم پرچخے اڑا دیں گے تو انہیں بتادیں گے آپ اتنا کریں کے کل پاکستان کی عوام آپ کو گھروں سے نکلنے بھی دے ۔

متعلقہ عنوان :