Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف کی بنی گالہ میں سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی،کپڑے پھاڑ دیئے،صحافتی تنظیموں کی مذمت

منگل 11 جولائی 2017 23:40

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف کی بنی گالہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے قبل سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی کی۔

(جاری ہے)

ایک اخبار کے فوٹو گرافر راجہ مدثر نے شکایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے بنی گالہ پہنچے لیکن سیکورٹی سٹاف نے میڈیا کارڈز دکھانے کے باوجود انہیں زدو کوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

اس موقع پر موجود صحافیوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے فوٹو گرافر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں راجہ مدثر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی اس واقعہ کے بارے میں شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء مختلف صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات