جامعہ پشاورمیںنفسیاتی بیماریوںکے علاج سے متعلق 10 روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 13 جولائی 2017 11:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) پشاوریونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی میں پاکستان سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے نفسیاتی بیماریوں کے علاج کی ماہرین کیلئے دس روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوگئی ،ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان نے تربیتی کورس کاافتتاح کرتے ہوئے اس کے اغراض ومقاصدکواجاگرکیا،ورکشاپ شرکاء کوممتازماہرعلوم نفسیات ڈاکٹرعمران یوسف اورڈاکٹرثوبیہ آفتاب تربیت دے رہی ہے ،تربیتی کورس 17جولائی کواختتام پذیرہوگا۔

متعلقہ عنوان :