چوآ خالصہ میںقرآن پاک کے بنیادی اصول ومخارج کی ادائیگی سے متعلق دو روزہ ورکشاپ

جمعرات 13 جولائی 2017 14:43

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ کیمپس میں دو روزہ ورکشاپ پرنسپل حفیظ اصغر کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی،جس میں قرآن پاک کے بنیادی اصول ومخارج کی ادائیگی ، قرآن پاک کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا،تاکہ آنے والی مسلمان نسل کو لاریب کتاب کی تعلیم سے روشناس کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پرنسپل حفیظ اصغر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں،اسی مستقبل کی تعمیر کی خاطرادارے نے قرآن کریم کی تعلیم کو سکول کے نصاب کا حصہ بنایا ہے،جس کے نتیجے میں بچے سکول میں ہی قرآن کریم پڑھنا اورسمجھناسیکھ سکیں گئے،علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ میں چوآ خالصہ کیمپس کے علاوہ سر صوبہ شاہ کیمپس کے تمام ٹیچر ز اور اسٹاف نے شرکت کی،ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پرپرنسپل ہالمارک حفیظ اصغر نے تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا