فوج کیلئے کرپشن قابل برداشت نہیں

ہمیشہ قانون اور انصاف کیساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 جولائی 2017 20:05

فوج کیلئے کرپشن قابل برداشت نہیں
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جولائی2017ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج کیلئے کرپشن قابل برداشت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کے دوران آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اہم ترین بیان سامنے آیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج کیلئے کرپشن کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ قانون اور انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج اس حوالے سے اپنا عزم کئی بار دہرا چکی ہے اور کبھی کرپشن برداشت نہیں کی۔

پاک فوج ہر حال میں جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے پاک فوج پر کی جانے والی تنقید سراسر ناجائز ہے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کے باعث ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران میں عوام کی جانب سے آرمی چیف سے بہت سی توقعات باندھ لی گئی ہیں۔