حریت پسند رہنماء نوجوانوں کے ہر دل عزیز لیڈر برہان وانی کی یاد میں جماعت اسلامی یوتھ کا ’’شہداء کشمیر ریلی ‘‘کوئٹہ میں نکالی گئی

جمعرات 13 جولائی 2017 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) شہدائے کشمیروکشمیری حریت پسند رہنماء نوجوانوں کے ہر دل عزیز لیڈر برہان وانی کی یاد میں جماعت اسلامی یوتھ کا ’’شہداء کشمیر ریلی ‘‘کوئٹہ میں نکالی گئی ریلی میں جے آئی یوتھ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے کشمیرکی آزاد ی ،مجاہد ین کے حق اور بزدل حکمرانوں کے خلاف، کشمیر بنے گا پاکستان "وانی تیرے خون سے انقلاب آئے گا "حق خود ارادیت کشمیریو ں کا حق کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ریلی کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر جمیل احمدمشوانی ،نقیب اللہ نے کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدرجمیل احمدمشوانی ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر،جنرل سیکرٹری حافظ نورعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریو ں پر مظالم کے حوالے سے حکمرانوں کارویہ غافلانہ بزدلانہ ہے ایک طرف کشمیریوں کا خون بہہ رہاہے جبکہ دوسری طر ف حکمرانوں نے بھارتیوں سے دوستیاں وکاروباربڑھایا ہے کشمیر ی وشہداء کا خون ضرور رنگ لائیگا کشمیرہر صورت آزاد ہوگامجاہد رہنما سید صلاح الدین کی جانب سے امریکی پابندی دہشت گردی ہے صلاح الدین ومجاہدین کو دہشت گردکہنے والاامریکہ خوددنیا کا سب سے بڑاعالمی دہشت گردہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں غافل امریکی غلام حکمرانوں کی وجہ سے مسلم امہ پریشانیوں ومشکلات کا شکار ہیں جہاد ہی کے ذریعے امت مسلمہ کی سرزمین کو دشمن سے آزاد کرایا جاسکتا ہے آج دشمن اسلحہ سے نہیں مسلم نوجوانوں کے جذبہ جہاد وشوق شہادت سے خفاء وپریشان ہیں جماعت اسلامی مظلوم مسلمانوں اور کشمیریوں کا پشتیبان ہیں بھارتی حکمرانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ظلم و جبر اور فسطانیت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارتی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ایک سال میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی و معذور کر دیا ہے۔

جدوجہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ۔ مودی حکومت نے بوکھلاہٹ میں کشمیریوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے ۔ مسلم ممالک میں آزادی کے متوالوں، مجاہدوں اور کشمیری قائدین کو پابند سلاسل کر رکھا ہے،ہم دنیا بھر کے مجاہدین و کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں برہان وانی نے آزادی کی جو شمع اپنے خون سے روشن کی ہے ہم اسے بجھنے نہیں دینگے۔

اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کیلئے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ کشمیری امن کی زندگی گزار سکیں ۔ کشمیری پاکستان کے مستقبل اور شہ رگ کے تحظ کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ بات چیت غداری ہو گی جسے قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے پوری انسانیت کی فتح ہو گی تحریک آزادی اپنی معراج کو چھو رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں انقلاب برپا ہے اور جاری رہے گا عوام ہی نے بڑی طاقتوں اور حکومتوں کے قبلہ کو درست کرنا ہے ۔

محسوس کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد موجودہ حکمران تحریک کے حوالے سے وکالت کا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جہاد ہو گا ۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو پیغام دیں پورا عالم اسلام کشمیریوں کی پشت پر ہے ۔ پاکستانیوںکا فرض ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ آزادی کی منزل قریب ہے ۔ 8 لاکھ بھارتی افواج کے مظالم پر بھارت جمہوری ملک نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :