Live Updates

اگلا ہفتہ پاکستانی تاریخ اہم ہفتہ ہے،کرپٹ مافیا کیخلاف فیصلہ آرہا ہے، عمران خان

میں نوازشریف کی جگہ ہوتاتوشرم سے ڈوب مرتا، نوازشریف کا 30سال احتساب نہیں ہوا،بلکہ ڈاکوؤں سے مک مکا کیا،جے آئی ٹی کوپاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ کہوٹہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 جولائی 2017 17:20

اگلا ہفتہ پاکستانی تاریخ اہم ہفتہ ہے،کرپٹ مافیا کیخلاف فیصلہ آرہا ..
کہوٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگلاہفتہ پاکستانی تاریخ اہم ہفتہ ہوگا،کرپٹ مافیا کیخلاف آئندہ ہفتے فیصلہ آرہاہے،جے آئی ٹی کوپاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی،میں نوازشریف کی جگہ ہوتاتوشرم سے ڈوب مرتا۔انہوں نے کہوٹہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان اور عوام کوخوبصورت علاقے میں رہنے پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بننانے کیلئے قربانی دی۔عظیم قربانی کانام پاکستان ہے۔انگریزی نہ سمجھنے والے بھی قائداعظم کوسچامانتے تھے۔قائداعظم کوہرمخالف بھی صادق اور امین کہتاتھا۔لیکن آج دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت نہیں۔ایک ملک حکمران جب جھوٹااور چوری کرتاہے توملک کے ادارے تباہ کردیتاہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرعمران خان نے نعرہ لگوایاکہ گلی گلی میں شور ہے نوزشریف نہیں ،ساراٹبرچورہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتاکہ 30سال احتساب ہورہاہے۔نوازشریف آپ نے پیسابنایا،اداروں کوتباہ کیا،ڈاکوؤں سے مک مکا کیا،آپ نے اپنی چوری کیلئے باقی چوروں کوبھی چوری کاموقع دیا۔یہ ملک عظیم بننے جارہاتھا لیکن چوری سے ادارے تباہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن بڑامسئلہ ہے ،کرپشن ادارے نہیں بننے دیتی۔نوکریاں نہیں ملتیں۔ایک ہزارارب جب ہرسال ملک سے باہرجاتاہے توقرضے لینے پڑتے ہیں۔

اگرایک ہزارارب ملک میں خرچ ہو۔تونوجوانوں کونوکریاں ملیں۔ آئندہ ہفتہ ملکی تاریخ کااہم ہفتہ آرہاہے۔فیصلہ ہوگاکہ یہ ڈاکوؤں کاپاکستان ہوگایانیاپاکستان بنے گا۔شریف مافیانے باقی مافیاکابھی دفاع کیا۔ انشاء اللہ اگلے ہفتے جے آئی ٹی کی رپورٹ پرفیصلہ آرہاہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کوسارے پاکستان کی طرف سے سلام کرتاہوں۔جے آئی ٹی کوپاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔انشاء اللہ مجھے اگلے ہفتے ایک نیاپاکستان بنتے ہوئے نظرآرہاہے۔انہوں نے کہا کہ جب نئے پاکستان کافیصلہ آئے گا۔نیاپاکستان تب بنے گاجب چوروں کوقانون کے نیچے آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سب کواسلام آباد میں آنے کی دعوت دیتاہوں ہم سب ملکرخوشیاں منائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات