وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت

سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدأ کے خاندانوں سے تعزیت وہمدردی کااظہار سیکیورٹی فورسز کے افسروں وجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ،بزدل دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی،مذمتی بیان

پیر 17 جولائی 2017 21:58

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی پشاورمیں ایف سی کی گاڑی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں میجرجمال شیران اوردوسیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دُکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

بروز پیر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدأ کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کااظہاربھی کیاہے اورکہاہے کہ ہمارے بہادرسیکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اوربزدل دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے فرزند میجرجمال شیران اوران کے ساتھیوں نے وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردوں کو واضع پیغام دیاہے کہ وہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے اورپوری قوم وسیکیورٹی فورسز اپنے ملک کے دفاع اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد اورپُرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہدأ کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دُعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :