ملک بھر میں بارشوں کے دور ان خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوئے ،ْ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران 117 افراد زخمی اور 103 مکانات کو نقصان پہنچا

منگل 18 جولائی 2017 12:37

ملک بھر میں بارشوں کے دور ان خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پورے ملک میں گزشتہ 22 دنوں کے دوران بارش کے باعث حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث حادثات میں پنجاب میں 30 ،ْ خیبرپختونخوا(کے پی) میں 12 ،ْبلوچستان میں 23 ،ْ سندھ اور فاٹا میں 6 ،ْ6 افراد اور اسلام آباد میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران 117 افراد زخمی اور 103 مکانات کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 77 ،ْ کے پی میں 14 ،ْسندھ میں 17 ،ْآزاد کشمیر میں ایک ،ْ فاٹا میں 8 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح پنجاب میں 12 مکانات ،ْ کے پی میں 29 ،ْ سندھ میں 5 ،ْبلوچستان میں 20 ،ْآزاد کشمیر میں 27 ،ْفاٹا میں 2 ،ْگلگت بلتستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 72 گھنٹوں کیدوران شدید بارش کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو صورت حال کو قریب سے جانچنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریاؤں کی سطح کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دوران تمام دریاؤں کا بہاؤ معمول کیمطابق رہیگا تاہم چناب کے نالوں میں چھوٹے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :