صوابی میں جہاز گرنے کی افواہ سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

منگل 18 جولائی 2017 22:48

صوابی میں جہاز گرنے کی افواہ سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) صوابی کے علاقہ تھانہ کالوخان کی حدود میں تربیتی جہازگرنے کی افواہ سے پولیس کی دوڑیں لگ گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کی سہ پہر ضلع بھرمیںافواہ پھیل گئی کہ یونین کونسل شیخ جانہ کے حدود کالوڈھیر سپین کانی کے مقام پر تربیتی جہاز دوران پروازگرگیا جس کی اطلاع ملنے پر ضلع بھر کی پولیس مذکورہ علاقے پہنچی مگرجہاز کا ملبہ نہ مل سکا اوریہ محض افواہ نکلی پولیس دن بھر علاقے میں جہاز کاملبہ تلاش کررہی تھی اس افواہ کوسوشل میڈیانے بھی کوریج کیا کہ تربیتی جہاز گرکرتباہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :