پاک روس تعلقات کے استحکام میں سفارت کار اہم کردار ادا کررہے ہیں ، گورنر سندھ
دو طرفہ تعلقات میں خوش گوار تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، تھر کول منصوبہ میں بھرپور دلچسپی واضح مظہر ہے ،محمد زبیر کی روسی قونصل جنرل سے بات چیت
بدھ 19 جولائی 2017 16:46
(جاری ہے)
جو الوداعی ملاقات کرنے گورنر ہائوس آئے تھے۔ ملاقات میں خطہ کی جاری صورتحال ، پاک روس دوطرفہ تعلقات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک روس تعلقات کے استحکام اور روس کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب میں قونصل جنرل Mr.oleg N.Avdeev کا کردار اہم رہا ہے جس کو عوام قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے قیام اور گدو اور مظفر گڑھ پاور پلانٹ میں روس کی تیکنیکی معاونت اہم ثابت ہوئی ، روس کے سرمایہ کاروں کو تھر کول منصوبہ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار دوطرفہ تعلقات کا واضح مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ماحول ہے روس کے سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں ، اس وقت دنیا کی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر کراچی میں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں ، روس کے سرمایہ کار بھی کراچی شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں اس ضمن میں Mr.oleg N.Avdeev اپنے ملک میں سرمایہ کاروں کو اس جانب ترغیب دیں ، دو طرفہ تعلقات کے مفاد میں سرمایہ کاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ ملاقات میں قونصل جنرل Mr.oleg N.Avdeev نے گورنر سندھ کو بتایا کہ دوران تعیناتی انھیں بہت محبت اور پیار ملا ، پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں ، میری ہمیشہ سے یہی کو شش رہی کہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں اس ضمن میں روس کے سرمایہ کاروں کو بھی اس جانب راغب کیا کہ کراچی کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک جاکر وہ سرمایہ کاروں کو کراچی کے حالات اور سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار سے متعلق تفصیل سے آگاہ کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ روس کے سرمایہ کار سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.