لیڈروں کے جیب کی تلاشی لینا عوام کا حق ، کرپشن کرنیوالی ہر حکومت کا احتساب کیا جائے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق
نواز شریف اپنے بچوں کو قربان نہ کریں اور نہ ہی والد کو کیس میں گھسیٹیں،جو ممالک پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتے تھے وہ بھی ان کے کاروبار سے لا علمی کا اظہار کررہے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 جولائی 2017 23:50
(جاری ہے)
سرکاری وکیل وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بچانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں مگر وہ کمزور وکٹ پر کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وکلاء کے الفاظ اور کاغذات ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں باہر کی قوتیں جو پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتی تھیں وہ قوتیں بھی اس بار ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ملکوں میں جو ان کا کاروبار ہے اس طرح نہیں جس طرح یہ پیش کررہے ہیں آج عدالت میں کہا گیا کہ اگر کاغذات جھوٹے ثابت ہوئے تو اس کا پیش کرنے والا ذمہ دار ہوگا اور اس کی سزا سات سال قید ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کے رنگ زرد ہو رہے ہیں جو فطری چیز ہے انہوں نے کہا کہ شور شرابہ اور گالی گلوچ اس مسئلہ کا حل نہیں ہے اس کا حل یہ ہے کہ وزیراعظم غلطیوں کا اعتراف کر لیں اور قوم سے سچ بولیں۔
وزیراعظم ذمہ داری قبول کریں اور بچوں کوقربان نہ کریں اور نہ ہی اپنے مرحوم والد کو کیس میں گھسیٹیں۔ اگر وزیراعظم استعفیٰ دیتے ہیں تو ان کی عزت بچ جائے گی اگر تحقیقات میں وہ صاف ثابت ہوتے ہیں تو ان کی اسمبلی میں اکثریت ہے وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس باہر کی سازش نہیں ہے یہ ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے کوئی سی پیک کے خلاف سازش نہیں کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ جن کا نام بھی پانامہ لیکس میں ہے ان کا احتساب کیا جائے۔ تمام لیڈروں کاالڑا سائونڈ ہونا چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ انہوں نے کرپشن کی ہے یا نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو مسلمانوں کی قیادت کرنا چاہتا ہے اس کو نبی ﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے ،حقیقی جمہوریت کیلئے احتساب ضروری ہے ۔سیاست اور تجارت کو ایک ساتھ نہیں ہونا چاہیئے، مرغی بھی اتنے انڈے نہیں دیتی جتنے حکمرانوں کے کارخانے بنے ہیں، جے آئی ٹی کا ہر صفحہ اور لفظ کرپشن کی داستان ہے ۔ قوم غریب ہورہی ہے اور حکمران مالدار ہورہے ہیں،اقتدارمیں آکراختیارات کواپنے مقاصدکے لئے استعمال کرناغلط ہے۔ ملکی خزانہ خالی ہورہا ہے اوروزیرخزانہ کاخزانہ بھررہاہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اورکاروبار علیحدہ ہوناچاہیے۔ قرضے لیکرمعاف کرانیوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.