جماعت اسلامی وفد کی مسلم کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری 70 سال سے بھارتی اور استعماری جبر و استبداد کے خلاف برسر پیکار ہیں،بھارت کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد سے باز رکھنے کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کر رہاہے ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی وفد سے گفتگو
جمعرات 20 جولائی 2017 23:50
(جاری ہے)
بیس کروڑ عوام کشمیریوں کے پشتیبان ہیں ۔
امریکہ بھارت اور اسرائیل کی ناپاک تکون کی ہر سازش اور وار کو ناکام کرنے کے لیے عوام متحدہیں ۔ کشمیری آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔لیاقت بلوچ نے فاٹا کے قائدین سردار خان ، شاہ جی گل آفریدی ، زر نور آفریدی اور فیصل آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ستر سال بعد فاٹا کے عوام کا حق ہے کہ انہیں آئینی ، قانونی ، جمہوری ، بلدیاتی ، سیاسی اور بنیادی انسانی حقوق دیے جائیں ۔ جماعت اسلامی فاٹا اصلاحات کے بلاتاخیر نفاذ کے لیے فاٹا عوام کے ساتھ ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف ، پارلیمنٹ ، فاٹا عوام اور فوج سے چکر بازی کی بجائے اپنے اتحادی مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کو خود راہ راست پر لائیں اور فاٹا عوام کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہاکہ جماعت اسلامی صرف نوازشریف خاندان ہی نہیں ، ہر کرپٹ مافیا جس نے لوٹ مار کی اور قومی و سائل ہڑپ کیے ان کا بلاامتیاز احتساب اور سب کا احتساب چاہتی ہے ۔ کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی کی منزل پائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.