وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کوئٹہ شہر اور گردونواحح میں ملیریا کی روک تھام کیلئے مچھ مار ادویات کا سپرے جاری

جمعہ 21 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر اورگردونواح میں ملیریا کی روک تھام کیلئے مچھر مار ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے مہم کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ملیریا اور مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے اسپرے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خود مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ عملہ کو متحرک کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :