اسمبلی تحلیل کر نے کا مطالبہ نہیں کرتے ،ْچاہتے ہیں نیا وزیر اعظم آئے ،ْحکومت مدت پوری کرے ،ْ خورشید شاہ
ہفتہ 22 جولائی 2017 15:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں ،ْان کو احساس ہونا چاہیے کہ روز روز یہ لڑائیاں نہیں ہوسکتیں ،ْاتنا بڑا کھیل نہیں کھیلنا چاہیے کہ لوگوں کاعدالت پر سے اعتماد اٹھ جائے ،ْاگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔
خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ،ْہم جمہوریت کے استحکام کیلئے لڑتے رہے انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور ہم نے جیلیں کاٹیں تاہم نوازشریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ،ْوزیراعظم کو اب وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ کوئی چیز چھپی نہیں رہی، سب سامنے آگیا ہے ،ْنوازشریف عقل سے کام لیں اور نیا وزیراعظم لے آئیں ،ْاگر نوازشریف خود چلے جائیں تو ان کی کچھ عزت بچ جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کام حکومت کو اچھی ایڈوائس دینا ہے اگر ہماری ایڈوائس سے حکومت بچ جائے تو ہمیں خوشی ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم اقامے پر مزدوری کررہا ہے، اب پاناما کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے، کیس کلیئر تھا جس میں ججوں نے ایسے ریمارکس دیئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جبکہ نواز شریف کے خلاف 2 جج پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیلنج سے کہتا ہوں کہ جس دن فیصلہ ہوا ایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی۔ انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی نے حکومت کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی جس کے بعد حکومت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، سپریم کورٹ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار سے میرا اختلاف ہے یہ سب جانتے ہیں لیکن ان کا مؤقف درست ہے ،ْنوازشریف نے جونیئر ٹیم سے مشاورت کی اور سینئر کو نظر انداز کیا، چوہدری نثار کو حکومت کو ایک دوسرے پر کوئی اعتماد نہیں رہا ،ْنوازشریف نے (ق) لیگ سے (ن) لیگ میں آنے والوں سے مشاورت کی۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی نے انہیں اس مقام تک پہنچایاانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر ایک پتھر بھی مارا تو نیست و نابود ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.