پنجاب کے ایس ایم ای سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ماہرین مفت مشاورتی خدمات مہیا کریں گے ۔ اوڈنس وان سمیرن
ہفتہ 22 جولائی 2017 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس سلسلہ میں 70 واں ٹارگٹ ملک ہے ۔ جس کے ایس ایم ای سیکٹر کو مفت خدمات مہیا کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ایس ایم ای سیکٹر کے ایسے مسائل کی نشاندہی کریں گے جن کے ذریعے ان کی سرمایہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ شعبے کے ماہرین مہیا کئے جائیں گے تاکہ ان کی پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے ۔
ایک سوال کے جوا ب میںانہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کو پی یو ایم کے ماہرین سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لا سکیں اس طرح ان کی مصنوعات کو ترقی یافتہ ملکوں کی منڈیوں میں بھی فروخت کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری صنعت ہی تقریباً ایس ایم ای سیکٹر کے زمرے میں آتی ہے ۔ ان کی خواہش ہے کہ مقامی ایس ایم ای سیکٹر کی مشاورت سے پہلے مرحلہ میں ان کے مسائل کی نشاندہی کی جائے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھیجے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پی یو ایم کا مقصد ایس ایم ای سیکٹر کی مدد کرنا اور ان کے کاروبار کو بڑھا کے روزگار کے نئے مواقعے پیدا کرنا ہے تاکہ غربت کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اس سلسلہ میں سرمایے کا حصول ، کم منافع اور پیداواری لاگت جیسے مسائل بڑی رو کاوٹیں ہیں تاہم اس سلسلہ میں مقامی ایس ایم ای سیکٹر کی مشاورت ضروری ہے تاکہ حقیقی معنوں میں اس پروگرام کو قابل عمل اور سود مند بنایا جا سکے ۔ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے قائم مقام صدر رانا سکندر اعظم خاں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا اور اہم ترین شہر ہے ۔ ان کی معاشی قوت اس کا ایس ایم ای سیکٹر ہے جس کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے نیدر لینڈ کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولتوں کو سراہا تاہم کہا کہ ٹیکسٹائل ہوزری اور نیٹ وئیر سمیت اس میں ایس ایم ای سیکٹر کے دیگر شعبوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ سوال و جواب کی نشست میں حاجی محمد سلیم ، انجینئر عاصم منیر، یعقوب اعوان اور دیگر شرکاء نے بھی حصہ لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.