پاکستانی فلموں کی کامیابی سے انڈسٹری کی بحالی کی امید پیدا ہو گئی ہے ‘ جاوید شیخ

ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے کوشاں رہا ،جب تک سانسیں ہیں یہ کردار ادا کرتا رہوں گا

اتوار 23 جولائی 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے انڈسٹری کی بحالی کی امید پیدا ہو گئی ہے ،ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے کوشاں رہا ہوں اور جب تک سانسیں ہیں یہ کردار ادا کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائش ہونے والی فلموں ’’ یلغار ‘‘ اور ’’مہرالنساء وی لب یو ‘‘ کی کامیابی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی اور یہ اب یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہماری انڈسٹری جلد دوبارہ مقام حاصل کرے گی ۔

جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے سب کو اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگااور ہمیں اپنی انڈسٹری کی کامیابی کے لئے ایک دوسرے کی معاونت کرنی چاہیے ۔