پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں ممکنہ تبدیلی، چوہدری نثار علی خان کو وزارت اعلیٰ ملنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 14:58

پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں ممکنہ تبدیلی، چوہدری نثار علی خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) : پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں ممکنہ تبدیلی کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپے جانے کا امکان ہے۔ قومی اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے روٹھے ہوئے چوہدری نثار علی خان کو منانے کے لیے انہیں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں کے پیش نظر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے یہ پیشکش چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی منظر عام پر آئیں کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے نا اہل قرار دئے جانے کی صورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ایم این اے منتخب کروا کے انہیں وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ ایسے میں وزارت اعلیٰ کے لیے چوہدری نثار علی خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور اسی ضمن میں وزیر داخلہ کو پیشکش بھی کی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس بیگم کلثوم نواز اور شہباز شریف کے منع کرنے پر ملتوی کی۔