خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کے خلاف صدر مملکت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 25 جولائی 2017 15:53

خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کے خلاف صدر مملکت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کے خلاف صدر مملکت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ دینا ہوتا ہے،وفاقی حکومت نئے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ این ایف سی پر جھوٹ بول رہے ہیں،این ایف سی ایوارڈ پر تمام صوبوں کو اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے،صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا مسئلہ صدر مملکت ممنون حسین کے نوٹس میں لائیں گے ،ممبرنیشنل فنانس کمیشن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :