محکمہ تعلیم ضلع دیر پائین نے حالیہ میٹرک امتحان میں ناقص کارکردگی پر سکولوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی احکامات جاری کرد ئیے

منگل 25 جولائی 2017 22:13

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) محکمہ تعلیم ضلع دیر پائین نے حالیہ میٹرک امتحان میں ناقص کارکردگی پر سکولز کے خلاف محکمانہ کاروائی کی احکامات جاری کرد ئے جبکہ ضلع دیر پائین کے مردانہ سکولز کا مجموعی نتیجہ 98فیصداور 202طلباء نے اے ون گریڈ حاصل کرلیا ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کی جاری کر دہ اعداد و شمار کے تحت تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام حالیہ میٹرک کے سالانہ نتائج میں ضلع دیر پائین کے کل 102ہائی و سیکنڈری سکولوں مردانہ کے نتائج شاندار رہے ضلع کے سرکاری سکولز کے مجموعی نتیجہ98فیصد رہاگورنمنٹ ہائی سکول باڈوان کے طالب علم نے ٹاپ ٹونٹی پوزیشن میں رہاانھوں نے محکمہ تعلیم دیر لوئیر کے خلاف منفی اور جھوٹے پر وپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی صداقت اور حقیقت نہیں کہ ضلع دیر پائین کے مردانہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کی کارکردگی مایوس کن ہے ڈی ای او کے مطابق حالیہ میٹرک نتائج میں سرکاری سکولز کے 202طلباء نے اے ون 400سے زائد طلباء نے اے گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ماخئی اور گورنمنٹ ہائی سکول اوچ شرقی کے طلباء کی نتائج مایوس کن ہونے پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیاہے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بہتر نتائج دکھانے والے سکولز کے سربراہ اور اساتذہ کو توصیفی اسناد اور نقد انعام دیا جائیگا حافظ محمد ابراہیم کے مطابق ضلع دیر پائین کے تمام سرکاری سکولز میں روز بروز بہتری آرہی ہے اساتذہ کو ڈیوٹی پر پابند کرنے سمیت سکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خطیر فنڈز جاری کر دئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :