محکمہ کھیل ینگ فٹبال کھلاڑیوں کی تربیت میں فائونڈیشن یونائیٹڈ کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گا،سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر محمد سلیم رضا

بدھ 26 جولائی 2017 22:08

محکمہ کھیل ینگ فٹبال کھلاڑیوں کی تربیت میں فائونڈیشن یونائیٹڈ کے ساتھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) محکمہ کھیل پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ینگ کھلاڑیوں کی تربیت میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ فائونڈیشن یونائیٹڈ کے ساتھ ان کے کام میں ان کی بھرپور مدد کریں گے اس بات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر محمد سلیم رضا نے برازیلین کوچ رومیلڈو پریرا اور سینئر ممبر فائونڈیشن یونائیٹڈ مراد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی‘ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ محمد حسین مکانی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (ایڈمن) محمد فاروق خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فٹبال کے حوالے سے کام کرہے ہیں اور ہمارے پلان میں نہ صرف ایک فٹبال اکیڈمی شامل ہے بلکہ فٹبال کے کئی گرائونڈ بھی ہم بنارہے ہیں اس سے قبل ملیر‘ شاہ فیصل کالونی‘ جیکب آباد سعود آباد میں ہم گرا?نڈ مکمل کرکے ٹیموں کے حوالے کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فائونڈیشن یونائیٹڈ کی دعوت پر آئے ہوئے برازیلین کوچ رومیلڈو پریرا نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسکول و کالج کی سطح پر پاکستان میں بچوں کو تربیت فراہم کروں میرے پلان میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان سے اسکول و کالج کے فٹبال کھلاڑی ربازیل جبکہ برازیل کے کھلاڑی پاکستان آکر کھیلیں تاکہ یہ بچے ایک دوسرے سے بھی کچھ سیکھیں‘رومیلڈو پریرا نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں فٹبال فیڈریشن کے آپس کے اختلاف کے سبب چار سال سے فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں ایسی صورت میں فٹبال کا فروغ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں دوسری مرتبہ آیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ محکمہ کھیل ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم زیادہ سے زیادہ بچوں کو تربیت فراہم کر سکیں گے سینئر منیجر فائونڈیشن یونائیٹڈ مراد حسین نے بتایا کہ آج ہم کوچ رومیلڈو پریرا کو لے کر لیاری جارہے ہیں جہاں ڈی جی رینجرز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ہیں برازیلین کوچ موقع ملنے پر سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی ٹپس دیدیں گے۔

اس سے قبل کراچی میں مختلف گرائونڈ اور اسکولوں میں خود جاکر رومیلڈو پریرا نے بچوں کو تربیت فراہم کی ہے۔آخر میں برازیلین کوچ رومیلڈو پریرا نے برازیلین قومی ٹیم کی فٹبال شرٹ سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :