اداکارہ دیا مرزا کی فیشن شو میں ملبوسات کی نمائش

جمعہ 28 جولائی 2017 14:14

اداکارہ دیا مرزا کی فیشن شو میں ملبوسات کی نمائش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے انڈیا کچور ویک میں ڈیزائنر انجو مودی کے ملبوسات کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیا مرزا نے انڈیا کچور ویک میں ڈیزائنر انجو مودی کے ملبوسات کی نمائش کی جس میں انہوں نے رنگ دار لہنگا اور میرون رنگ کا کڑھائی والا بلائوزاور آف وائٹ دوپٹہ لے رکھا تھا جبکہ انہوں نے بھاری جیولری جس میں مانگ ٹیکا اور بندی شامل تھی پہنی تھی۔اس حوالے سے اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ انجو مودی کی شوز ٹاپر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،ان کے سٹائل میرے فیشن ذوق کے مطابق ہیں۔