کاشتکار کھجوروں کی پیداوار میں کمی روکنے کیلئے فوری طور پر کلوری پیری فاس کا سپرے کریں، ماہرین زراعت

جمعہ 28 جولائی 2017 15:33

کاشتکار کھجوروں کی پیداوار میں کمی روکنے کیلئے فوری طور پر کلوری پیری ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء)پنجاب کے مختلف علاقوں میں کھجوروں کے باغات پر لال بھونڈی کا حملہ مشاہدے میں آیا ہے جس کے باعث صحت مند درخت خشک ہونے لگے ہیںلہٰذاکھجوروں کے کاشتکار ناموزوں موسمی حالات اور لال بھونڈی کے حملہ کے باعث کھجوروں کی پیداوار میں کمی روکنے کیلئے فوری طور پر کلوری پیری فاس کا سپرے کریں اور مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت سے رابطہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کھجوروں کی پیداوار میں رواں سال کمی کا خدشہ ہے لہٰذا کھجوروں کے نئے لگنے والے باغات کے علاوہ پرانے باغات میں لال بھونڈی کے حملے سے بچائو کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ باغبان بھاری مالی نقصان سے بچ سکیں۔