چیئر مین نیب نے سا بق صوبائی وزیر ایکسائز و دیگر ملزمان کیخلاف معلوم آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ 28 جولائی 2017 16:19

چیئر مین نیب نے سا بق صوبائی وزیر ایکسائز و دیگر ملزمان کیخلاف معلوم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) نیب کی جانب سے بلوچستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و دیگر ملزمان کے خلاف معلوم آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ، سابق وزیر کا 77.88 ملین کے اثاثے قریبی عزیز کے نام پر بنانے کا انکشاف ،ملزم کی جانب سے 5 کروڑ 20 لاکھ کی رضا کارانہ واپسی کی استدعا کے باوجود نیب کا مزید تحقیقات کا فیصلہ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن محمد امین عمرانی و دیگر کے خلاف معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کے ایک کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کر کے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی شواہد کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے اپنے قریبی عزیز اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر غلام سرور عمرانی کے نام پر قیمتی جائیداد بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ناقابل تردید شواہد اور ثبوت کے بنا محمد امین عمرانی نے نیب بلوچستان کوکیس کے ابتدائی مراحل میں 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رضا کارانہ واپسی کی استدعا کی تاہم نیب بلوچستان نے کیس میں مزید پیش رفت اور دائرہ کار بڑھانے کے لئے چیئرمین نیب سے ملزم محمد امین عمرانی و دیگر کے خلاف مزید تحقیقات کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :