نواحی گائوں گاڑے والا کے قریب چار مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جواں سالہ جوڑا قتل

اتوار 30 جولائی 2017 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) نواحی گائوں گاڑے والا کے قریب چار مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جواں سالہ جوڑا قتل۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل پر نامعلوم 21 سالہ لڑکا اور 17 سالہ لڑکی آرہے تھے کہ گاڑے والا کے قریب چار مسلح افراد نے انہیں گھیر کر ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے لڑکا اور لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔ مقتولین کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک موقع پر پہنچے۔ واقعات اور حالات کا جائزہ لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل کی سرسراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔

متعلقہ عنوان :