سپریم کورٹ فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ،عمران خان، ججز نے ہمیں سڑکوں پر نہ جانے اور عدالت آنے کا کہا، نیا پاکستان انڈر پاس ،میٹرو بس سے نہیں بلکہ عدل و انصاف پر مبنی اصولوں سے بنتا ہے، تحریک انصاف کے چئیرمین کا اسلام آباد میں یوم تشکر جلسہ سے خطاب
فہد شبیر اتوار 30 جولائی 2017 23:34
(جاری ہے)
ان کا کہناتھاکہ دنیا بھر کی این جی اوز پاکستان آکر خواتین کو حقوق سے آگاہ کرتی تھیں، میں دھرنے کے وقت سے پاکستان کی خواتین کو دیکھ رہا ہوں وہ سیاسی طور پر متحرک ہیں،وہ ایک عظیم قوم بنانے میں شریک ہیں،میری سیاسی تربیت بھی میری والدہ شوکت خانم نے کی،وہ ملک کا درد رکھتی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں چار گھنٹوں سے کارکنوں کا جنون دیکھ رہا ہوں،عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،نئے پاکستان میں اصلاحات کریں گے،ایسا نظام لائیں گے کہ ملک میں غریب نہیں ملیں گے،یہاں زکوٰۃ دینے والے ہوں گے لینے والا کوئی نہیں ہوگا ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ایسا نظام لائیں گے کہ کوئی کرپشن نہیں کرسکے گا ،کوئی ٹیکس چوری نہ کرسکےگا ،ہم احتساب کا مضبوط سسٹم بنائیں گے،عوام کے پیسے کی قدر کریں گے۔عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہیلتھ انشورنس پروگرام لانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے غریب کا 5روپے تک کا علاج مفت ہوگا ، کے پی میں ڈیڑھ لاکھ بچے نجی تعلیمی اداروں سے سرکاری اسکولوں میں واپس آئے ۔مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.