صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری مہم2017ء کا آغازکے لئے بلدیاتی اداروں کے نام مراسلہ

صوبہ پنجاب میں 1 کروڑ20 لاکھ پودے جبکہ ملک بھر میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تمام بلدیاتی اداروں کے سر براہان فوری طور پر یونین کونسل کی سطح پر شجر کاری مہم کا آغاز کریں‘ وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ

بدھ 2 اگست 2017 15:26

صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری مہم2017ء کا آغازکے لئے بلدیاتی اداروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے بلدیاتی اداروں کے نام جاری مراسلے میں کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون شجر کاری مہم2017ء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ صوبہ پنجاب میں 1 کروڑ20 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔تمام بلدیاتی اداروں کے سر براہان جن میں مئیرز،چئیرمین، ڈپٹی چئیر مین ،چیف آفیسرز اور دیگر افسران فوری طور پر یونین کونسل کی سطح پر شجر کاری مہم کا آغاز کریں تا کہ مستقبل میں یہ پودے تن آور درخت بن کر موسمیاتی تبدیلیوںمیں معاون ثا بت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شجر کاری مہم کو ہر سطح پر کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اور کسی قسم کی کو تاہی نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

ہر بلدیاتی آفیسر ان لگائے جانے والے پودوں کی نگرانی اور پانی دینے کا لازمی پابند ہو گا۔تمام آفیسرز شجر کاری میں حصہ لیتے ہوئے باقاعدگی سے منسٹر بلدیات کے دفتر ارسال کرے گا۔ اس تمام مہم کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ لوگوں میں بھی شجر کاری کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تیز تر مہم شروع کر دی جائے۔صوبائی وزیر بلدیات نے فوری طور پرمقامی اخبار میںٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیڈیز پارک گوجرہ کے مین گیٹ پر گندگی کے ڈھیر جمع ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے اور چئیر مین گوجرہ کی سر زنش کرتے ہوئے لیڈیز پارک گوجرہ کے مین گیٹ سے کوڑا اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :