چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الااحسن کو پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج مقرر کردیا

پاناما کیس کے 5رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الااحسن کو نگراں جج مقررکیا گیا ہے- شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 2 اگست 2017 15:22

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الااحسن کو پاناما کیس کے فیصلے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الااحسن کو پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے 5رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الااحسن کو نگراں جج تعینات کردیا ہے، جسٹس اعجاز الااحسن پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج کے فرائض سرانجام دیں گے، وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ 6 ہفتوں کے اندر جے آئی ٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد، ایف آئی اے اور نیب کے پاس پہلے سے موجود مواد کی روشنی میں ریفرنس تیار کرے اور راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرے جب کہ فیصلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ایک جج کو نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لئے نامزد کریں۔