شہبازشریف کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اورشاہدخاقان کومدت مکمل ہونے تک وزیراعظم برقراررکھنے کاامکان

بدھ 2 اگست 2017 23:40

شہبازشریف کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اورشاہدخاقان کومدت مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اورشاہدخاقان عباسی کومدت مکمل ہونے تک وزیراعظم برقراررکھنے کاامکان ہے ،حتمی فیصلہ چندروزمیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کاخیال ہے کہ شہبازشریف کوپنجاب میں رہناضروری ہے اس لئے انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیناچاہئے ،ان کی جگہ کسی اوررہنماکوپارٹی کاٹکٹ دیاجائے اورموجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک شاہدخاقان عباسی کوہی وزیراعظم برقراررکھاجائے ،اس حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے جوآئندہ چندروزمیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :