اسلام امن پسند ی ، بھائی چارے ،ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے، محمد زبیر
معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے لئے علما ء کرام اپنا کردار ادا کریں ،ہر نازک موقع پر علماء کرام کا کردار مثالی رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، گورنر ہائوس میں وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 3 اگست 2017 20:53
(جاری ہے)
ملاقات میں جاری صورتحال ، امن و امان کے قیام میں علماء کرام کے کردار ، فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علما ء کرام کی اہمیت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رہبر انسانیت ہیں جن کے پیغام کو عام کرنے کی آج بہت ضرورت ہے ، حضور اکرم ﷺ کی ساری زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے ،نبی آخر الزماں ﷺ نے کبھی انسانیت کی تذلیل نہیں کی لیکن ہمارے معاشرہ میں ان کے پیغام کے برعکس اقدامات انتہائی افسوسناک ہیں ، دعوت اسلامی پیارے نبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعوت و تبلیغ سے لوگوں کو اصل دین کی سمجھ میں بڑی مدد ملتی ہے، صحابہ کرام ؓ نے بھی ہمیشہ دعوت و تبلیغ سے اسلام کے پیغام کو عام اور اپنے حسن و کردار سے واضح کیا یہی وجہ ہے کہ اس وقت لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہورہے تھے لیکن آج مخصوص ذہنیت کے حامل افراد انتشار ، جنگ و دجل اور معصوم افراد کے خون سے اسلام کی تعلیمات کو مسنح کرنے کی ناکام کوششوں میں ہیں، حکومت علما ء کرام کے تعاون سے ان دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے جس نے انسانیت کی تعلیم دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں معاشرتی ، معاشی ، اقتصادی ، سماجی اور خوشحالی کا واضح درس ہے جن کو اپنا کر معاشرہ کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے ، دعوت اسلامی ایک پر امن معاشرہ کی تشکیل میں زبردست کام کررہی ہے ۔ ملاقات میں وفد کے سربراہ یوسف سلیم عطاری نے گورنر سندھ کو دعوت اسلامی کی دعوت و تبلیغ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے معاشرہ کو درست سمت پر گامزن کیا جا سکتا ہے ، حضور اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ سے ہمیں بہتر مستقبل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ، نبی آخری الزماں ﷺ نے اسلامی ریاست کے قیام میں کامیاب معاشرہ کی تشکیل کا واضح درس دیا ہے مدنی دور سے بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے گورنر سندھ کو فیضان مدینہ کے دورہ کی دعوت بھی دیمزید اہم خبریں
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.