نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کرآے،شیخ رشید
جمہوریت کے ڈاکو شریف برادران نظام لپیٹنے کی تیاری میں ہیں یہ اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے ہنگامہ کریں گے تا کہ ان کاآئیڈیل ہے لگتا ہے یہ اس سال دھماکہ کریں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 3 اگست 2017 23:36
(جاری ہے)
مجھے تقریر کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے باحفاظت گاڑی میں پہنچا دیں۔ میں نے قومی اسمبلی تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے کل اس پر قومی اسمبلی میں بات کروں گا۔
انہوں نے کہ اکہ مسلم لیگ ن حلقہ این اے 120سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نہیں لے کر آئیں گے شہباز شریف وزیراعلیٰ بھی ہوں اور این ای120کا الیکشن لڑیں مشکل کام ہے آسان نظر نہیں آتا۔ اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے لئے این ای120گلے پڑ گیا ہے۔ این ای120کے لوگوں کو اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے نقصان ہوا ۔ نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کر آئے ہیں شاہد خاقان عباسی کیسے وزیراعظم ہیں ابھی تک ان کی کابینہ تشکیل نہیں ہو رہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ابھی تو ریفرنسز گئے ہیں انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا ہے۔ سن اہے پیر کو حدیبیہ پیپر مل کیس کھول رہا ہے اور اس میں شہباز شریف کا بھی نام ہے۔ شریف خاندان کے خلاف عدلیہ کے تمام فیصلے موجود ہیں ان کے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ نیب سے فیصلے 6ماہ میں آ جائیں گے۔ یہ چاہتے ہیں ان کی نسلیں بچ جائیں اور پیسے لگا کر ہنگامہ آرائی کریں گے۔ اور ان کے لوگوں کو جب پتہ چل گیا تو کھیل ختم اور پیسہ ہضم۔ انہوں نے کہا کہ 25سی40ایم این ایز کے اقامے نکلنے والے ہیں۔ یہ کہتے ہیں اقامہ رکھنا کوئی مسئلہ نہیں اصل مسئلہ اقامہ نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا ہے۔ جو اقامے کی آڑ میں کی جاتی ہے۔ ملک کے وزیراعظم کا اقامہ نکالا ہماری اتنی ناک پہلے کبھی نہیں کٹی جتنی نواز شریف کا اقامہ نکلنے پر کٹی۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران جمہوریت کے لئے سب سے بڑے ڈاکو ہیں سارے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی تیاری میں ہیں۔ یہ فوج کیس اتھ مسئلہ بنا رہے ہیں ان ک اآئیڈیل ترکی ہے مجھے لگتا ہے اس سال کوئی دھماکہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.