2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ

اتوار 6 اگست 2017 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2017ء) گذشتہ مالی سال ء کے مقابلہ میں 2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق جولائی 2017ء کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محصولات 200 ارب روپے رہے ہیں جو ہدف کے مقابلہ میں زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2016ء کے دوران ایف بی آر نے 164 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی 2017ء کی ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ حتمی اعدادوشمار مرتب کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :