کرولا گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت، پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا، چیف انجینئر ٹیوٹا موٹر کارپوریشن
پیر 7 اگست 2017 18:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپنے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر 44.1 ملین کرولا گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین، علی حبیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی پورے کاروبار کی صورت تبدیل کررہی ہے جو بڑے نام ٹیکنالوجی کے ساتھ نہیں چل پائے اب وہ ماضی کا حصہ بن گئے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہم ٹیوٹا کے طریقہ کار کے مطابق اس بنیاد پر عمل پیرا ہیں۔اس موقع پر 11 ویں جنریشن کی ٹیوٹا کرولا کے نئے ماڈل کو پیش کیا گیا جو پاکستان میں اگست سے دستیاب ہو گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ نہایت اعلیٰ خوبصورتی کا حامل ٹیوٹا کا نیا ماڈل پاکستانی مارکیٹ میں پسند کیا جائے گا ، گاڑی میں نئی خصوصیات جیسے پُش اسٹارٹ، اسمارٹ انٹری، 16 انچ الائے، 9 انچ انفو ٹینمنٹ، نیا انٹیریئر، گاڑی کا مستحکم کنٹرول وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص زور حفاظتی خصوصیات پر دیا گیا ہے جس میں معیاری ڈیئول ایس آر ایس ، ایئر بیگ،ٹیوٹا کرولا کی تمام گاڑیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔ ISO فکس سیٹ اینکر، فرنٹ سیٹ تھری پوائنٹ ای ایل آر، پری ٹینشنر اور فورس لمٹر سیٹ بیلٹ تمام گاڑیوں میںدیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیلرز ہمارے قابل اعتماد پارٹنر ہیں جنہوں نے ہمیں اعلیٰ کارکردگی کی حامل کاریں فروخت کرنے میں مدد دی ہے تاکہ وہ معیار کے متلاشی صارفین کو پیش کی جاسکیں۔ اس لیے ہمیں اب توقع ہے کہ رواں برس ہماری فروخت میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو ایوارڈ بھی پیش کئے گئے جو تین ریجن کے مختلف شعبوں کے لیے تھے۔ نیشن وائڈ بیسٹ سیلنگ ایوارڈ ، ٹیوٹا سینٹرل موٹرز، کراچی کو دیا گیا۔ نیشن وائڈ سیلز ایوارڈ، ٹیوٹا جی ٹی موٹرز، اسلام آباد نے حاصل کیا جبکہ کسٹمر ریلشن ایوارڈ، ٹیوٹا ملتان موٹرز کو دیا گیا۔ نیشن وائڈ بیسٹ سروس ایوارڈ، ٹیوٹا ہائی وے موٹرز کو دیا گیا جبکہ نیشن وائڈ پارٹس سیلز ایوارڈ ، ٹیوٹا فیصل آباد موٹرز، فیصل آباد اور ٹیوٹا سینٹرل موٹرز، کراچی دونوں کو دیا گیا۔نیشن بیسٹ ٹی ایس یو آر ای ایوارڈ، ٹیوٹا سدرن موٹر، کراچی نے حاصل کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.