سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمد کا واحد مقصد انصاف لینا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 اگست 2017 09:19

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اگست ۔2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ صبح8بجے اُوسلو سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد کا واحد مقصد انصاف لینا ہے۔ عدلیہ بحالی کا کریڈیٹ لینے والے اس کے منصفانہ فیصلے بھی مانیں ۔ ماڈل ٹاوٴن میں معصوم لوگوں کا خون بہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔