بی این پی مینگل کے رہنما سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی کا پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان
منگل 8 اگست 2017 19:14
(جاری ہے)
آج میں اپنے قبیلے کے تمام افراد کے ہمراہ بی این پی (مینگل ) سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔
آج کی پریس کانفرنس میں میرے ساتھ یہاں لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے اورجو لوگ یہاں نہیں پہنچ سکیں ہیں وہ بھی میرے ساتھ ہیں اورمستعفی ہونے والوں میںشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یا میرے قبیلے کے لوگ ہم محب وطن لوگ اور جمہوریت پسند ہیںاور اس ملک کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ پسماندگی سے باہر نکل آئیں انہیں روز گار تعلیم مواصلات کی سہولتیں میسرہوں ناخواندگی کا خاتمہ ہو اورشہر سے دیہاتوں تک سڑکیں بنیں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو۔یہ اس وقت ہوگا جب تعمیری سوچ کے حامل لیڈرشپ ہوگا اور تعمیری سوچ کے حامل سیاسی جماعتیں ہونگی ۔ ہمارے صوبہ اور بالخصوص جھالاوان وخضدار میں تعلیمی ترقی اور صحت کی سہولیات عوام کو مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لوگوں کویہ بات سمجھ آئی ہے کہ قوم پرستی کے نام پر سیاست عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ ہم نے شعور و آگاہی کا جوآغاز کردیا ہے اس کا مقصد اپنے عوام کو سیاسی اور سماجی طور پر آراستہ کرنا ہے اور اپنی نئی نسل کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ آج تو ہم بی این پی مینگل سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہے ہیں تاہم اپنے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی جلد طے کرئینگے سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی نے کہا کہ موجودہ دور علم اور ترقی کا دور ہے لیکن ہمارا علاقہ وہ واحد علاقہ ہے جہاں زندگی کی تمام سہولیات کا مکمل فقدان ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل با ہمی مشاورت ،علاقہ ،قبیلہ کے لوگوں کو اعتماد میں لیکر کرئینگے جس میں ملک و قوم کی سالمیت کا اولیت حاصل ہو گی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.