موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون کی طرف سے روڈ یوزرز کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیاگیا
0 1اگست کو جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور تک بہت زیادہ تعداد میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں گزرسکتی ہیں،ترجمان موٹروے
بدھ 9 اگست 2017 21:43
(جاری ہے)
جی ٹی روڈ پر جہلم سے گوجرانوالہ ٹریفک کابہائو معمول سے زیادہ ہو گا لہذا عوام سے التماس ہے کہ جی ٹی روڈ پر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جا سکے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو موٹروے کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ چن دا قلعہ سے گوجرانوالہ بائی پاس جبکہ کھیالی بائی پاس سے ٹریفک شیخو پورہ کی جانب موڑ دی جائے گی ۔عالم چوک سے حافظ آباد اور علی پور چوک سے علی پور چٹھہ کی ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی جو موٹروے کو اور شاہین چوک سے جی ٹی روڈ کو بھی جوائن کر سکتی ہے۔ گوجرانوالہ سے اگر کوئی ٹریفک آتی ہے تو اسے نورا کوٹ سے ڈائیورٹ کردیا جائے گا جو چیمہ چوک سے جی ٹی روڈ کو جوائن کرے گی اور لالہ موسی شہر سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک ڈنگہ روڈ سے ہوتی ہوئی اور شاہین چوک سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک کھاریاں سے دوبارہ جی ٹی روڈ جوائن کرسکتی ہے۔ جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ۔ ٹریفک کو روانی کے ساتھ متبال روٹس پر رواں رکھنے کے لئے عوام موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ سفرشروع کرنے سے پہلے ٹریفک پلان سے متعلق موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130)پر رابطہ کریں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید موٹروے پولیس افسران کو ہدایات د ی گئی ہیں کہ موٹرویز سفر کرنیوالوں کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات احسن طریقے سے کئے جائیں تا کہ عوام اپنے آپ کو مکمل طورپر محفوظ تصور کریں ۔ موٹروے پولیس افسران موٹرویز پر تمام Moving Violations کو سختی سے چیک کریں اور افسران روڈ یوزرز کے ساتھ نہایت شفقت اور عزت سے پیش آئیں مگر قانون کی پاسداری میں کوئی (Compromise) نہ کریں۔ موٹرویز پر اوور اسپیڈنگ اور اوور لوڈنگ کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوں۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.