وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) کراچی میں آباد کی تین روزہ انٹرنیشنل ایکسپو کاافتتاح کریں گے
ایونٹ میں مقامی اور 23 ممالک کی 155 کمپنیاں ہزاروں تعمیراتی مصنوعات،ٹیکنالوجیزاور جدید کنسٹرکشن مشینریزپیش کریں گی
جمعہ 11 اگست 2017 18:43
(جاری ہے)
میگا ایونٹ میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے آرکیٹیکٹس،سول انجینئرز،ڈیزائنرز،ڈیولپرز،بلڈرز،کنٹریکٹرز، پراپرٹی منیجرز اور تعمیراتی ایسوسی ایشنوں کے نامور ممبران شامل ہیں۔
آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2017 تعمیراتی آرگنائزیشنوں کو ممکنہ خریداروں سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ نمائش کے شرکا کا تعمیرات کے نمایاں ماہرین کی مہارتوں و تجربات سے مستفید ہونے کا ذریعہ بھی ہے۔علاوہ ازیںیہ شو نمائش کنندگان اور شرکا کو اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ آباد ایکسپو کے دوران 13 اگست کو ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس سے اہداف کے حصول کے لیے طریقہ کار اور دیگر معلومات حاصل ہوسکیں گی۔آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف بیرونی سرمایہ پاکستان آئے گا بلکہ پاکستان بالخصوص کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ترقی بھی ملے گی۔ایکسپو کے دوران ہم نے مختلف موضوعات پر سیمینارز رکھے ہیں عوام کو نمائش میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے بالخصوص اپنا گھر چاہنے والے ضرور آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.