سکھر،سربراہ سنی تحریک کے زہر اہتمام جشن آزادی کی خوشی میں محبت پاکستان ریلی نکالی گئی

ملک بھر کے عوام یوم آزادی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مناکر ملک دشمنوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیں،حافظ اسلم سلطانی

جمعہ 11 اگست 2017 22:30

سکھر،سربراہ سنی تحریک کے زہر اہتمام جشن آزادی کی خوشی میں محبت پاکستان ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی ہداہت پر ملک بھر کی طرح سکھرمیں بھی جشن آزادی کی خوشی میں محبت پاکستان ریلی نکالی گئی جو ایوب گیٹ سے شروع ہوکر مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی جس میں علماء کرام سیاسی ساماجی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور شرکاء پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے جس میں حافظ اسلم سلطانی ، محمد مٹھل قاسمی ، مولانا حسن جتوئی ، محمد رضوان قادری، کچا بندر کے صلاح الدین قادری ، یاسین کھوسو ، غلام غوث قادری ، محمد جنید قادری ، سہیل قادری ، سجادسلطانی ، سعید قادری ، ولی عباسی موجود تھے سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے عوام یوم آزادی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مناکر ملک دشمنوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیں۔

(جاری ہے)

نظریانی سرحدوں کی حفاظت کیلئے سنی تحریک ہر دم جدوجہد میں مشغول ہے پاکستان کا یوم آزادی منانا الله کے احسان کا شکر بجا لانا ہے پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے پاک فوج ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالت جنگ میں ہے ملک دشمن قوتوں کا صفایا کرکے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے اورانہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کے لئے آزادی اب دور نہیں انشاء اللهجلد کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گااور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہم پاک فوج جنرل قمر جوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن میں تیزی لائیں اور آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔#