نواز شریف کو قوم اور عدالت سے جھوٹ بولنے پر نا اہل قرار دیا گیا: خرم نواز گنڈا پور

جمعہ 11 اگست 2017 22:59

نواز شریف کو قوم اور عدالت سے جھوٹ بولنے پر نا اہل قرار دیا گیا: خرم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے میاں نواز شریف کے گوجرانوالا خطاب پر ردعمل میں کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتل کی چیخیں سن کر بڑا مزا آ رہا ہے ۔نواز شریف اپنی تقریروں میں یہ شعر بھی شامل کریں کہ’’بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے‘‘ نواز شریف نے عدالت میں بھی جھوٹ بولا اور اب جی ٹی روڈ پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں،قوم اس خائن کو کبھی معاف نہیں کریگی۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ 4سال میں 150ٹیکسٹائل ملیں بند 13لاکھ مزدور بے روزگار ہوئے۔پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں 17ارب ڈالر کا اضافہ کیا ۔رواں سال سود کی مد میں ادا کی جانیوالی رقم دفاع اور ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ مہنگائی میں 38فی صد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کو با عزت رہا کرنے کی کوشش کی ۔ مودی کو بغیر ویزے کے جاتی امراء مہمان بنایا ۔

یہ شخص محب وطن نہیں ہے ۔جب بستہ نمبر 10 کھلے گا تو بہت کچھ کھلے گا ۔ نواز شریف سچے ہوتے تو انکے ہاتھوں سے بنایا ہوا وزیراعظم جی ٹی روڈ پر انکی گاڑی ڈرائیو کر رہا ہوتا اور کابینہ کنٹینر میں بیٹھی ہوتی اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ جلوس کے آگے آگے’’ ہم نہیں مانتے ۔ہم نہیں مانتے‘‘ گا رہا ہوتا ۔سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا جب اصل عوام نکلیں گے تو بریانی کی دیگوں پر ن لیگ کی ریلی میں آنے والے بھی شکریہ سپریم کورٹ کہتے ہوئے شامل ہونگے ۔

نواز شریف اب باقی زندگی سڑکوں یا جیل میں گزاریں گے ۔نواز شریف کو خوف ہے کہ نیب کے ریفرنسز پر امن ماحول میں زیر سماعت آئے تو انکے خاندان کو لمبی سزا ہو گی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے نیب کو ریفرنسز اوپن کرنے کا حکم پر نواز شریف کی کرپشن کی تصدیق ہے ،وہ ریفرنسز جو ترقی جو حکومتی اختیار استعمال کرتے ہوئے نواز شریف نے بند کروا دئیے تھے۔نواز شریف نے درست کہا کہ انہیں رسوائی کے ساتھ کوچہ اقتدار سے بے دخل کیا گیا وہ دنیا سے بھی کرپشن کے داغ کفن پر سجائے رخصت ہونگے ۔

چونکہ وہ عدالت عالیہ کی طرف سے متفقہ طور پر نا اہل قرار پائے ہیں۔ابھی قوم نا اہلی کے زخموں میں تڑپنے والے کی تڑپ کو انجوائے کر رہی ہے۔بہت جلد اصلی عوام سڑکوں پر آئینگے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی نواز شریف کی بد بختی کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت میں ہی سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :