دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، دونوں مقامات پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے، انچارج کنٹرول روم سکھربیراج عبدالعزیز سومرو نے بتایا ہے جمعہ کے روز گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ89ہزار382جبکہ اخراج 3لاکھ57ہزار138 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ سکھربیراج کے مقام پر اپ اسٹریم پر 3لاکھ90ہزار863کیوسک اور ڈٓاؤن اسٹریم پر3لاکھ33ہزار 108 کیوسک پانی خارج ہو رہا تھا، علاوہ ازیں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ31ہزار849کیوسک جبکہ اخراج 91ہزار574 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :