میونسپل کمیٹی روہڑی کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے 13 اور14 اگست کی شام نیوی پارک میں پروگرامات ہونگے

جمعہ 11 اگست 2017 23:30

سکھر۔ 11اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) میونسپل کمیٹی روہڑی کی جانب سے وطن عزیز کی70ویں یوم آزادی کے حوالے سے 13 اور14 اگست کی شام نیوی پارک میں دو روزہ شاندار پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق جس میں اسکولوں کے بچوں کے تقریری مقابلے، ملی نغموں پر ٹیبلوز، اصلاحی ڈرامے اور دیگر رنگارنگ پروگرام شامل ہیں ، ان دو روزہ پروگراموں کی سرپرستی صوبائی وزیر اطلاعات کے فرزند سید کمیل حیدر شاہ کررہے ہیں، جبکہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے چیئرمین شکیل عمر میمن کا خصوصی تعاون بھی شامل ہے، ان دو روزہ تقریبات کے آرگنائزر سینئر صحافی محمد زمان باجوہ ہیں۔

13 اگست کی شام ہونے والی تقریب میں پاکستان کے حوالے سے اصلاحی ڈرامے اور ملی نغموں کے علاوہ لاہور سے خصوصی طور پر بلائی جانے والی ٹیم رات12بجے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کرے گی، جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ خصوصی مہمانوں میں پنوعاقل کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ علی بخش خان مہر، کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سید فیروز شاہ، ایس ایس پی مسعود احمد بنگش، پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹس کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری لالہ اسد پٹھان، سکھر پریس کلب کے صدر جان محمد مہر، روہڑی پریس کلب کے صدر عبدالجواد عباسی کے علاوہ سکھر و روہڑی کی تجارتی تنظیموں کے افراد اور دیگر عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

ان دو روزہ تقریبات میں خواتین کے لئے خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے۔جبکہ جشن آزادی کی ان تقریبات کو زیادہ پر لطف اور دلچسپ بنانے کے لئے پنڈال میں مختلف قسم کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :