اگرکرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑکرباہر نکال دیتے،میری آنکھ شرم سے نہ اٹھتی، نوازشریف
آپ وزیراعظم بناتے ہیں وہ ووٹ کی پرچی پھاڑکرہاتھوں میں تھما دیتے ہیں،انشاءاللہ مسلم لیگ ن ووٹ کا احترام کروائے گی، پاکستان کے عوام نے فیصلے کومسترد کردیا ہے،جلد میراپیغام آپ تک پہنچے گا،ملک میں انقلاب لے کرآئیں گے۔ سابق وزیراعظم کا مرید کے میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 15:35
(جاری ہے)
پاکستان کوبنے سترسال ہوگئے۔اب ہم عوام کومالک بنائیں گے۔نوازشریف آج آپ کے پاس آیاہے آپ نے نوازشریف کو وزیراعظم بنا کراسلام آباد بھیجا تھا۔
انہوں نے کہاکہ آپ کوعدالت کافیصلہ منظورہے؟نوازشریف نے ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتی تومجھے کان سے پکڑکرباہرنکال دیتے۔ میری شرم سے آنکھ نہ اٹھتی،زیادتی کی گئی ہے۔کوئی کرپشن نہیں کی نہ ہی ہیراپھیراہوئی ہے۔مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لی ہے۔کوئی باپ بھی تنخواہ لیتاہے؟مریدکے والوں کویہ فیصلہ منظورہے؟نوازشریف نے کہا کہ آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیاحیثیت ہے؟وہ پھاڑکرہاتھوں میں تھمادیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ نے وزیراعظم بنایامیں خدمت کررہاتھا۔بجلی پیداکی۔سڑکیں بن رہی تھیں۔موٹرویزبن رہے تھے۔کراچی سے لاہورموٹروے بن رہے تھے۔سی پیک بن رہاتھا۔نوجوانوں کوروزگارملنا شروع ہوگیا تھا۔اگرترقی کی یہی اسپیڈجاری رہتی تواگلے دوتین سالوں میں پاکستان سے بے روزگاری کاخاتمہ ہوجاتا۔ٹیوب ویل،پنکھا،کارخانہ 2013ء میں نہیں چلتاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ے سوادنیامیں ایساکوئی ملک نہیں جہاں یہ کھیل تماشاہورہاہو۔یہ گھناؤنامذاق صرف پاکستان میں ہورہاہے۔انشاء اللہ آپ کے ووٹ کااحترام مسلم لیگ ن کروائے گی۔آپ نے ایک وزیراعظم کی تذلیل رکے باہرنکال دیا۔کیا یہ ووٹ کااحترام ہے؟انہوں نے کہاکہ اس ملک کے پھرکیاہوناچاہیے؟انقلاب آناچاہیے یانہیں؟یہ فیصلہ دنیامیں پاکستان کی رسوائی کافیصلہ ہے۔پاکستان کے عوام اس فیصلے کومستردکررہے ہیں۔پاکستان کی دنیامیں توقیراور عزت پرآنچ آرہی ہے۔مجھے یہ منظورنہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرآپ کاجذبہ سلامت ہے توپھرآپ عزت دارشہری بنیں گے۔انہون نے کہاکہ پاکستان ترقی کی بلندیوں پرجائے گا۔ہم نے ملک کے اندرانقلاب لے کرآناہے۔کیاآپ نوازشریف کاساتھ دوگے؟نوازشریف بھی آپ کوکبھی دھوکہ نہیں دے گا۔بلکہ نوازشریف آپ کیساتھ ہمیشہ وفاکرے گا۔انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیاکہ نوازشریف کاجلد آپ تک پیغام پہنچ جائے گاپھرمیرے قدم سے قدم ملاکرچلنا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.