کراچی، سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو گواہان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 12 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو گواہان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مقدمات میں گواہان پیش نہ کیے جا سکے۔

گواہان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان پیش کیے جائیں۔ عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ زولفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ زولفقار مرزا کے خلاف تھانہ بدین میں چار مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :