Live Updates

مریم نواز کی غلط پالیسیاں نواز شریف کے زوال کا باعث، حد سے زیادہ اثر و رسوخ کے باعث خاندان کے افراد بھی نالاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 20:38

مریم نواز کی غلط پالیسیاں نواز شریف کے زوال کا باعث، حد سے زیادہ اثر ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) مریم نواز کے حد سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث شریف خاندان کے افراد نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو زوال کا شکار بنانے میں کسی اور کا نہیں بلکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کا سب سے اہم کردار ہے۔ جبکہ مریم نواز کے حد سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث شریف خاندان کے افراد نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے ناعاقبت اندیش فیصلوں کے باعث شریف خاندان کی خواتین ایک دوسرے کیخلاف کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ خاص کر مریم نواز کی جانب سے ان کے میڈیا سیل سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے معاملے پر شریف خاندان کے بڑے شدید نالاں ہیں۔ مریم نواز کے ناپختہ فیصلوں کے باعث ہی ان کے والد کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب اب این اے 120 سے کلثوم نواز کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ بھی مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ہے جس پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات