پیپلزپارٹی نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی سیاسی قوت ہے ، بلاول بھٹو زرداری
شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے پہلے قومی رہنما تھے جنہوں نے ملک کی طول و عرض میں نوجوانوں کو متحرک کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی
ہفتہ 12 اگست 2017 22:59
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ سیاسی قوت ہے، جو نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے۔
گو کہ چند عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں تاکہ یہ قوم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار نہ لاسکے اور ملک کو ایک ترقی پسند، خوشحال، پرامن اور ناقابل تسخیر بنانے سے دور رہے۔ پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے پہلے قومی رہنما تھے، جنہوں نے ملک کی عرض و طول میں نوجوانوں کو متحرک کیا۔ انہوں نے ملک کی مضبوط معیشت، ناقابل تسخیر دفاع اور بڑی صنعتوں کی داغ بیل ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجونوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کتابیں، مضامین اور سوانحہ عمری کا مطالعہ کرنا چاہیئے، تا کہ انہیں ایک بے مثال مدبر رہنما کے متعلق علم ہو، جس نے دنیا میں مسلمانوں کو ایک رول ماڈل قوم بنانے کا خواب دیکھا تھا لیکن انہیں اندھیرے کی قوتوں نے شہید کردیا، جبکہ وہ قوتیں مختلف بہروپوں میں ہماری ترقی کو روکنے کے لیئے آج بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے قوم اور خصوصا نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیئے جام شہادت نوش کیا کہ طبعی زندگی تو زمین پر مختصر ترین لمحہ ہے، جبکہ حقیقی زندگی تو بنیادی حقوق کی خاطر نبرد آزما اپنے ہم وطنوں کے لیئے جینے اور مرنے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط بھٹو شہیدوں کا فلسفہ ہی ہمارے ملک کے بانی آبا و اجداد کے خوابوں کو پورا کرسکتا ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے نوجوان پیپلزپارٹی کی چھتری تلے جمع ہوں اور پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانے کے لیئے آخری و فیصلہ کن لڑائی کا آغاز کریں کہ دنیا کا ہر نوجوان اس ملک کا شہری بننے کی آرزو کرے۔ پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی ضمن میں انقلابی اقدامات پر مبنی ہوگا اور یہ یقین دلایا کہ ہر نوجوان یا تو زیرِ تعلیم ہوگا یا بصورتِ دیگر برسرِ روزگار یا صاحبِ کاروبار۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.