این 120کے ضمنی انتخابات کے لئے نواز شریف نامی آزاد امیدوار سمیت 65 امیدوارمیدان میں آ گئے

ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کر لیا

ہفتہ 12 اگست 2017 23:04

این 120کے ضمنی انتخابات کے لئے نواز شریف نامی آزاد امیدوار سمیت 65 امیدوارمیدان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) این 120کے ضمنی انتخابات کے لئے نواز شریف نامی آزاد امیدوار سمیت 65 امیدوارمیدان میں آ گئے، ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

این اے 120کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تیسرے روز نوازشریف نامی آزاد امیدوارسمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے، تحریک انصاف کی عندلیب عباس نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مجموعی طور پر 65امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے ن لیگی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے 17اگست کوپیش ہونے کی ہدائت کی ہے۔ انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17اگست کو مکمل کی جائے گی۔