کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 15افراد شہید، 30کے قریب زخمی ہوگئے
دھماکے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، 2گاڑیاں،4رکشے اور 2موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ نامعلوم دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ،بم ڈسپوزل کے عملے ا ور پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں،سرفرازبگٹی سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا شہربھرمیںسیکیورٹی سخت،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع
ہفتہ 12 اگست 2017 23:22
(جاری ہے)
دھماکے سے 2گاڑیاں،4رکشے اور 2موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں اور دفاتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئی دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خود کش بمبار نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے فی الحال یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکہ خود کش تھا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے ا ور پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دھماکے کے بعدصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا جنہوں نے ڈیوٹی پر آکر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔دھماکے کے بعدشہربھرمیںسیکیورٹی سخت کردی گئی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.