ترک مسلح افواج کی شمالی عراق کے علاقہ قندیل میں فضائی کاروائی ، دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ

اتوار 13 اگست 2017 14:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترک مسلح افواج کی جانب سے شمالی عراق کے قندیل کے علاقے میں کی جانے والی فضائی کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک فوج نے آواشین، باصیان، چوکور جا، زاپ، حرکوک، گارا، متینہ، قندیل ، سناتھ وغیرہ پر ایف۔

(جاری ہے)

16 اور ایف۔ 4 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 9 حملے کیے۔اس دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، سازو سامان اور اسلحہ بارود کے گوداموں کو تباہ کردیا گیا۔ادانہ کے فوجی اڈے انجیرلک سے پرواز کرنے والے 4 ڈراون طیاروں نے ہدف کا تعین کرتے انہیں ٹھیک نشانہ بنا یاگیا۔اس آپریشن میں دہشت گردوں کی چھ گاڑیوں اور5 مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :