قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے ،ْ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد

اتوار 13 اگست 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے۔ خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔ ہم نے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر نہیں کی۔ علماء و مشائخ اہل سنت نے تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ کے کردار کو شامل نصاب کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عبدالرؤف،قاضی مشتاق احمد،مولانا محمدطیب فاروقی،قاری عبدالوحیدقاسمی،مولاناقاضی ہارون الرشید ،مولانا عبدالنعیم،خالدمبین نے استحکام پاکستان مہم کے سلسلہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علماء نے مزید کہا کہ محبت پاکستان کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانیت کی سوچ اپنا کر ہی وطن عزیز کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی سلامتی کو سنگین خطرات درپیش ہیں اس لئے قومی قائدین محاذ آرائی چھوڑ کر ملک کی سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔ قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر کے تحریک پاکستان کے شہیدوں کی روحوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ اہل حق استحکام وطن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کا روشن مستقبل قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے وابستہ ہے۔

نظریہ پاکستان ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے فیصلے کریں۔

ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکالنے کا واحد راستہ نفاذ نظام مصطفی ہے۔ قومی اتحاد و یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یوم آذادی خود احتسابی اور تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اہل حق پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :