تمباکو کی فصل کو ضلع صوابی کی زراعت ومعاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اگر کاشتکاروں کے مسائل کا حل نہیں کرسکتا تو انہیں صرف تنخواہیں دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا،پی ٹی سی اگر اپنا رویہ درست نہ کیا تو صوبائی اسمبلی میں ترمیم لاکر اس کے کردار کو ختم کردیا جائیگا، نئی قانون سازی سے ا یسا نظام متعارف کیا جائیگا جس سے کاشتکاروں کو براہ راست نمائندگی اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی تمباکو کا شتکاروں کے کثیر رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 13 اگست 2017 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجود تھے۔وفد نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمباکو ضلع صوابی میں سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی اور منافع بخش فصل ہے۔
صوابی کی دونوں تحصیلوں میں تمباکو وسیع رقبے پر کاشت کی جاتی ہے اور یہاں کے کاشتکاروں کا زیادہ تر انحصار تمباکو کی فصل پر ہے اور اس ضلعے کے عوام کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن ہے۔وفد نے سپیکر کو بتایا کہ تمباکو خریدنے والی کمپنیوں اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے غیر سنجیدہ رویئے اور ناروا سلوک کے باعث آج صوابی کے تمام کا شتکارمعاشی طور پر زبوں حالی کا شکار ہو رہے ہیں ۔وفد نے مزید آگاہ کیا کہ تمباکو خریدنے والی کمپنیاں معاہدے کے باوجود ارزاں نرخوں پر کاشتکاروں سے فصل خریدنے پر کاشتکاروں کو مجبور کرتی ہیں اور پی ٹی سی بھی ان کے مسائل کے حل میں کو دلچسپی نہیں لیتا۔وفد نے بتایا کہ گزرتے وقت کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن تمباکو کی خرید کے نرخوں پر کو ئی نظر ثانی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قیمت خرید کے لئے نئے نرخ کا تعین انتہائی ناگزیر ہے۔سپیکر اسد قیصر نے وفد کو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صوابی کو تمباکو کے کاشتکاروں کے نمائندوں، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور تمباکو خریدنے والی کمپنیوں کے ساتھ فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے 15 ستمبر سے قبل کاشتکاروں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کے مطالبات کے مطابق تمباکو کی خرید کے لئے طریقہ کار وضع کرنے اور انہیں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔سپیکر نے تمباکو کمپنیاں اور پی ٹی سی حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کیے مسائل حل کرنے میںاپنا بھرپور کردار ادا کریں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کاشتکاروں کا استحصال بھی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے ایم این اے عاقب اللہ خان کو بھی تمباکو کیکاشتکاروں کے مسائل کے حل کی نگرانی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا موئثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.